ماہرہ خان کو سونم کپور کا خوبصورت تحفہ

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
سونم کپور کی جانب سے ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سونم کپور کی جانب سے ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دے کر اچھی دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی اسٹائل آئیکن کہا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں بہترین لباس اور مختصر وقت میں عالمی سطح پر نام بنانے کیلئے ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں۔ ان کی خوبصورتی اور فیشن کے دیوانے پوری بھارتی انڈسٹری میں موجود ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے ماہرہ خان کو اچھی دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک خوبصورت ساڑھی کا تحفہ بھجوایا ہے۔ ماہرہ سونم کپور کی جانب سے اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے سونم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساڑھی میں ملبوس اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔