کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور پریشان

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
اپنے بیٹے تیمورکوروزانہ 20،000 بارپیارکرتی ہوں،کرینہ کپورخان؛فوٹوفائل

اپنے بیٹے تیمورکوروزانہ 20،000 بارپیارکرتی ہوں،کرینہ کپورخان؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپورخان اپنے بیٹے تیمور علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔

بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان  اس وقت بالی ووڈ کے کسی بھی سپر اسٹار سے زیادہ مقبول ہیں،وجہ ہے ان کا معصوم حسن جو کسی کو بھی دیوانہ بناسکتا ہے،تیمور کے حسن پر پورے بھارت کے ساتھ ان کی والدہ کرینہ کپوربھی فدا ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ’’پٹھانی روپ‘‘ سوشل میڈیا پرمقبول

حال ہی میں کرینہ نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تیمور سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تیموراتناخوبصورت ہے کہ اس پر بلا وجہ ہی پیار آتا ہے، اس کی آنکھیں ،ہونٹ اور سنہری بال سب کچھ اتنا پیارا ہے کہ آپ اس سے ایک منٹ بھی دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ تیمور کو 20،000 بار پیار کرتی ہوں یہاں تک کہ وہ زچ ہوجاتا ہے اور مجھے دھکے دینے لگتا ہے اور کئی بار تو رونے لگ جاتا ہے۔

تیمور کیلئے میری دیوانگی دیکھ کر سیف بھی اکثر غصہ ہوجاتے ہیں اور مجھے منع کرتے ہیں کہ میں تیمور کو اتنا پیار نہ کروں لیکن میں تیمور سے دور رہی ہی نہیں پاتی  وہ ہے ہی اتنا معصوم کہ کوئی بھی اس سے دور نہیں رہ سکتا ،وہ ان بچوں میں سے ہے جنہیں دیکھ کر بلاوجہ ہی پیار کرنے کا دل چاہتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورپٹودی ہے یاکپور؟ کرینہ پریشانی کا شکار

واضح رہے کہ 7 ماہ کے تیمور کو ان کے والدین چھٹیاں منانے سوئزرلینڈ لے کر جارہے ہیں پیدائش کے بعد یہ تیمور کا پہلا سفر ہے ، اس سفر کو لے کر سیف کرینہ بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ تیمور کی پیدائش کے بعد بے تحاشہ مصروفیات کے باعث ہم اپنے بیٹے کو کہیں بھی گھمانے نہ لے جاسکے تھے لیکن اب ہم اپنی ساری خواہشات پوری کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔