- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
پیشکش ہوئی تو پاکستانی فلموں میں ضرور کام کروں گی، زائرہ وسیم
ممبئی: ’’دنگل‘‘کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستانی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گی۔
رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘باکس آفس پر خاص کامیابی تو حاصل نہ کرسکی تاہم فلم میں نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم کی اداکاری کو بےحد سراہا جارہا ہے۔ اپنی پہلی ہی فلم ’’دنگل‘‘میں بہترین اداکاری کے لیے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی زائرہ وسیم خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران زائرہ نے بالی ووڈ میں اپنا تجرب بیان کرتے ہوئے کہا میں بہت خوش ہوں کہ کیرئیر کی ابتدا میں بہترین فلموں میں اوراچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، میری فلمیں تفریح فراہم کرنے کے ساتھ لوگوں تک پیغام بھی پہنچاتی ہیں اور یہی بات مجھے بہت پسند ہے۔
زائرہ نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود میں گم رہنے والی لڑکی ہوں اور میری شخصیت ہی ایسی ہے کہ میں ہر وقت سوچتی رہتی ہوں۔ زائرہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی پہلی ہی فلم ’’دنگل‘‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ہے جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں غیر معمولی بزنس کیا ہے، فلم ’’دنگل‘‘ میں انہوں نے خاتون ریسلر جب کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘میں نوجوان گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں کرداروں میں شائقین نے زائرہ کو پسند کیا ہے۔
فلم کی کہانی کے مطابق زائرہ فلم میں برقعے میں نظر آتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں کیا واقعی زائرہ برقعہ پہننا پہنیں گی۔ اس سوال کے جواب میں زائرہ نے کہا ’’وہ کیوں ایسا نہیں کریں گی، ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے اور کہنے کی آزادی ہونی چاہئے اور مرد و خواتین دونوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ جو چاہیں پہن سکتے ہیں‘‘۔
زائرہ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘کی پاکستان میں ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پاکستان میں پسند کی جارہی ہے جس کے لیے وہ شائقین کی بہت زیادہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے فلم نہیں دیکھی وہ سینماجاکر فلم دیکھیں اور جن لوگوں نے دیکھ لی ہے وہ دوبارہ دیکھیں۔ پاکستان میں کام کرنے کے حوالے زائرہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پاکستان سے کام کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گی اور ضرور کام کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔