- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور
ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کےجج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلا نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت سے متعلق دلائل دئیے۔ جج امیر محمد خان نے دلائل سننے کے بعد مفتی قوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ اس موقع پر قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ جہاں قتل ہوئی وہ مفتی قوی کے دوست کا گھر تھا
عدالت کے باہر مفتی عبدالقوی کے وکیل اکبر بھٹہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی قوی کے روبکار (عدالتی احکامات) آج ہی جاری کردیے جائیں گے اور مفتی قوی آج ہی رہا ہوجائیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔