- اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
والد مسلمان اور والدہ ہندو ہیں لیکن میں خود کو ’انسان‘ کہتا ہوں، سلمان خان
نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہیں لیکن وہ خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے ’انسان‘ کہتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی 15 ویں لیڈرز شپ سمٹ کے دوران بھارت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی اس سمٹ میں شریک ہوئے اور اپنے والدین ،مذہب، ذاتی زندگی اور رئیلیٹی شو بگ باس کے حوالے سے بہت سی باتیں منظر عام پر لے کرآئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان ہندو یا مسلمان؟
سمٹ کے دوران سلمان خان نے انڈیاٹوڈے گروپ کے سابق وائس چیئرمین، ایڈیٹران چیف دی پرنٹ اور معروف بھارتی صحافی شیکھرگپتا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بالی ووڈ کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ میرے والد سلیم خان مسلمان ہیں اوروالدہ سشیلا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن میں خود کو’انسان‘کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سےہو سب مل کر کام کرتے ہیں۔ انڈسٹری میں کام کرنے والا ہر شخص چاہے وہ کارپینٹر ہو، اسپاٹ بوائے ہو، لائٹ مین ہو، ہیرو، ہیروئن ہوں، ہدایت کارہویا پروڈیوسرہو کوئی بھی اس بات کو محسوس نہیں کرتا کہ کون کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ یہاں ہندو، مسلم،سکھ، عیسائی جیسا کچھ نہیں ہے۔ جب کہ کوئی اونچ نیچ بھی ہماری انڈسٹری میں نہیں ہے۔ یہاں کام کرنے والا ہر انسان عزت کا مستحق ہے۔ سلمان خان کی اس بات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے ’انسان‘قرار دیتے ہیں اور’انسانیت‘ان کے نزدیک سب سے بڑا مذہب ہے۔
سمٹ کے دوران سلمان خان نے بھارت کےمتنازعہ ترین رئیلٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ بگ باس کا مواد پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے اور گھر میں موجود لوگ بگ باس کے احکامات کے مطابق لڑائی جھگڑے کرتے ہیں لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ آپ خود سوچیں کہ بگ باس کی ٹیم شو کو ہربارایک نیا موڑ دیتی ہے تو یہ کس طرح پہلے سے طے شدہ ہوسکتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی اذان کے احترام والی ویڈیو وائرل
اس کے علاوہ سلمان خان نے اپنے اندرکے ڈر سے لڑنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے ڈر سے بھاگنے کے بجائے اس کاسامنا کریں جب کہ انہوں نے اپنی زندگی کی پریشانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج میں جیتا ہوں۔ اپنی زندگی سے پریشانیاں ختم کرنے اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے زیادہ سوچ بچار کے بجائے موقع کی مناسبت سے فوراً فیصلے کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے جودھپورعدالت میں غیر قانونی ہرن کے شکار کے کیس کی سماعت کے دوران مجسٹریٹ کے سامنے کہا تھا کہ وہ بیک وقت ہندو اور مسلمان ہیں اور بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی بھی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا
اس کے علاوہ رواں سال اپریل میں ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اذان کے احترام میں خاموش ہوجاتے ہیں اور شو کے میزبان کو بھی خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔