پی آئی اے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
پی آئی اے ملازمین واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ استمال نہ کریں، نوٹی فکیشن، فوٹو: فائل

پی آئی اے ملازمین واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ استمال نہ کریں، نوٹی فکیشن، فوٹو: فائل

کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کے اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ، نتیجہ صفر

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔