اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک  پير 29 جنوری 2018
منشیات اسمگل کرنے والے  ملزم کا تعلق لاہور سے ہے، کسٹمز حکام، فوٹو: فائل

منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کا تعلق لاہور سے ہے، کسٹمز حکام، فوٹو: فائل

اسلام آباد: بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام براؤن ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔