کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 نومبر 2017
ملزمان کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن اور 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر کے علاوہ اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے،  ترجمان کسٹم، فوٹوا؛ فائل

ملزمان کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن اور 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر کے علاوہ اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے، ترجمان کسٹم، فوٹوا؛ فائل

کراچی: جناح ائیرپورٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی اور آئس ہیروئن بیرون ملک امسگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے جوڑے کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستار اور اس کی اہلیہ سلیمہ ستار کے قبضے سے ایک لاکھ 15 ہزار 418 امریکی ڈالر، 70 ہزار سعودی ریال اور 3 لاکھ 57 ہزار اماراتی درہم برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان نے کرنسی ٹفن، کھانے کی اشیا اور جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

دوسری جانب جناح ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرکے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عمران نامی ملزم بحرین کے لئے سفر کررہا تھا اور آئس ہیرئن ایک مرتبان میں چھپا رکھی تھی، اسٹیل کے جار میں اوپر شہد اور نیچے آئس ہیروئن بھری تھی، ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔