- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، احسن اقبال
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا، اب فیصلے کے میرٹ پر بات کی جاسکتی ہے، ماضی میں دیکھا جائے تو ذوالفقار بھٹو اور جسٹس منیر کیس کے فیصلوں پر بھی عمل ہوا لیکن انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔ ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، انہیں جتنا دکھ وزیراعظم کی ناہلی کا ہوا اتنا ہی دکھ اس فیصلے سے عدلیہ کے متنازع ہونے کا ہوا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ٹیک اوور پوزیشن میں ہے لیکن ملک کوسیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، سب کو اپنے کردار کی طرف دیکھناہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کاباعث تو نہیں بن رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔