- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
اجے دیوگن نے کپل شرما سے پرانا بدلہ لے لیا
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کپل شرما پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے ان سے ایک سال پرانا بدلہ لے لیا۔
سال 2017 بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما کے لئے بہت برا ثابت ہوا کیوں کہ سال کے ابتدا میں ہی ساتھی اداکار سنیل گرور کے ساتھ ہونے والے جھگڑے نے کپل کے کیریئر اور صحت دونوں پر گہرے اثرات مرتب کیے اور اسی وجہ سے وہ متعدد بار اپنے کامیڈی شو کے سیٹ پر بے ہوش بھی ہوئے۔
خرابی صحت کے باعث کئی بار بالی ووڈ اسٹارز کو شو پر مدعو کرنے کے باوجود وہ خود سیٹ پر نہیں پہنچ سکے اور ایسا ہی کچھ اجے دیوگن کے ساتھ بھی ہوا، گزشتہ برس جب وہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ پر پہنچے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد جب کپل سیٹ پر نہیں آئے تو اجے دیوگن غصے میں وہاں سے چلے گئے تاہم ایک برس گزر جانے کے بعد بالآخر اجے دیوگن نے کپل سے اپنا بدلہ لے لیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل کے بعد ان کی بیوی بھی اسپتال منتقل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دراصل کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی ہے۔ ویڈیو میں کپل شرما اجے دیوگن کو فون کرکے انہیں اپنے شو پر مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اجے دیوگن انہیں بالکل اسی طرح انتظار کراتے ہیں جس طرح کپل نے انہیں کرایا تھا۔ جس پر کپل شرمندہ لہجے میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں اتنا بھی برا نہیں ہوں میرا وقت برا تھا اب پچھلی تمام باتوں کو بھول جائیں۔
واضح رہے کہ کپل شرماکا نیا مزاحیہ شو’’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘‘ نجی چینل سے آن ایئر ہوگا تاہم ابھی شو کے نشر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔