کپل کے بعد ان کی بیوی بھی اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  اتوار 29 اکتوبر 2017
سمونا چکرورتی سیٹ پر اے سی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں؛فوٹوفائل

سمونا چکرورتی سیٹ پر اے سی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کےباعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کپل شرمااپنے کامیڈی شوکی شوٹنگ کے دوران کئی بار سیٹ پر بے ہوش ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار ملتوی ہوچکی ہے اور  شاہ رخ خان، انوشکاشرما اور اجے دیوگن جیسے اسٹارز سیٹ پر کپل کی عدم موجودگی کے باعث بنا شوٹنگ کیے ہی چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے دوست سنیل گروور سے لڑائی اور بے تحاشہ کام کےباعث سخت ذہنی تناؤ کا شکار تھے جب کہ شو کی گرتی ہوئی مقبولیت نے بھی کپل کو گہراصدمہ پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی اور انہیں کئی بار شوٹنگ کے دوران ہی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ صرف کپل ہی نہیں بلکہ شو میں ان کی بیوی کا کردار اداکرنے والی مزاحیہ اداکارہ سمونا چکرورتی بھی سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما کی خودکشی کی کوشش

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمونابھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں، بے تحاشہ کام نے کپل کی طرح ان کی صحت کوبھی متاثر کیا ہےاور وہ اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی بے ہوش ہوگئیں۔ سموناکی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ گھبراگئے تاہم انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے ایک ساتھی اداکار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس جگہ شوٹنگ کررہے ہیں وہاں نہ اے سی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جس کی وجہ سے سمونا کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔