بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 25 اپريل 2018
این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور  ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔