اگر کوئی ایک سبزی کھانی ہو تو شاخ گوبھی کھائیں معروف ڈاکٹر کا مشورہ

ڈاکٹر رنگن چیٹرجی کے مطابق شاخ گوبھی کے کئی ایسے فوائد ہیں جو اسے سپر فوڈ بناتےہیں


ویب ڈیسک May 13, 2018
برطانوی ڈاکٹر کے مطابق بروکولی کو سپرفوڈ قرار دینا چاہیے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برطانیہ کے ایک معروف ڈاکٹر رنگن چیٹرجی کا مشورہ ہے کہ اگر آپ صرف ایک سبزی کھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے شاخ گوبھی (بروکولی) سے بہتر کوئی اور شے نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں اپنی اہم کتاب ' دی فور پِلر پروگرام' میں انہوں نے کہا کہ یہ سبزی انسانی آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد بڑھاتی ہے، پورے معدے کو درست کرتی ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کے لیے مضبوط بناتی ہے۔ ڈاکٹر چیٹرجی کے مطابق بروکولی کو سپرفوڈ قرار دیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ معدے کی صحت پورے جسم پر مفید اثر ڈالتی ہے، وزن کو برقرار رکھتی ہے اور کئی دماغی امراض سے بچاتی ہے، طبِ مشرق میں بھی معدے کی صحت کو ایک اہم حیثیت حاصل ہے اور اسی وجہ سے معدے کو درست رکھنے کی ان گنت دوائیں حکمت کا اہم حصہ ہیں۔

بروکولی کے دیگر فوائد

شاخ گوبھی میں موجود سلفورافین کئی اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے جن میں آنتوں کا سرطان سرِفہرست ہے۔

دوسری جانب ایک کپ بروکولی میں 92 مائیکرو گرام وٹامن کے پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، اس کا باقاعدہ استعمال بڑھاپے میں ہڈیوں کے فریکچر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

اس میں موجود کئی وٹامن اور دیگر مرکبات جلد، بال اور اہم اعضا کو تقویت پہنچاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں