مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کےلیے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں

احتشام بشیر  منگل 15 مئ 2018
قومی اسمبلی نشست کے لیے 50 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نشست کے لیے 50 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے فوٹو: فائل

پشاور: مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات  کے لیے پارٹی ٹکٹ کےلیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے امیدواروں سے سابق نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا حلف نامہ بھی مانگ لیا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ فارم میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا حلف نامہ بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی نشست کے لیے 50 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔  قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ایک لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 75 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے، فارم میں امیدواروں سے بحالی جمہوریت کے لئے جدوجہد کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔