سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے شکار ایم پی ایز کےخلاف کارروائی التواکا شکار

احتشام بشیر  جمعرات 17 مئ 2018
عمران خان نے 20 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی تشکیل دی تھی  فوٹو:فائل

عمران خان نے 20 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی تشکیل دی تھی فوٹو:فائل

پشاور: ہارس ٹریڈنگ کے الزام کے شکار تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائی التواء کا شکار ہوگئی انضباطی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر اسد قیصر نے انضباطی ذمہ داری سے معذرت کرلی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیکر کی سربراہی میں انضباطی کمیٹی تشکیل دی تھی  جس میں  نعیم الحق، شہریارآفریدی، صوبائی وزیر شاہ فرمان اور محمد عاطف کو شامل کیا گیا لیکن کمیٹی اپنا کوئی اجلاس نہ کرسکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ اسپیکر نے انضباطی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی ہےجب کہ  عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسپیکر کی معذرت کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے شکار ایم پی ایز کے خلاف کارروائی التواء کا شکار ہوگئی ہے اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ مصروفیات کے باعث کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے معذرت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔