پی ٹی آئی کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  پير 21 مئ 2018
پشاور کے آدم خور چوہے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں، سعد رفیق۔ فوٹو : فائل

پشاور کے آدم خور چوہے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں، سعد رفیق۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے پہلے 100 روزہ ایجنڈے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، 350 ڈیموں کی مانند دھوکہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ پشاور کے آدم خور چوہے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں، احتساب کے نعرے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا جب کہ عمران خان کی حکومت میں کے پی پولیو کا گھر بن گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔