شمالی وزیرستان میں گھرکی چھت گرنے سے 8 آٹھ افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 5 جون 2018
جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے (فوٹو: فائل)

جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے (فوٹو: فائل)

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھرکی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فرنٹیئر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔

مقامی افراد کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ گھر شکور خان نامی شخص کا ہے اور جاں بحق افراد میں شیر خان ، ملک رانا ، نجیب اللہ ، شاہد اللہ، رحمت اللہ، گل کلامہ، نائلہ ، شاد بی بی اور دیگر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔