شہباز شریف کا لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے والی ویڈیو پر تبصرہ

آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں، شہباز شریف کی اپنے ذاتی عملے سے بات چیت


ویب ڈیسک June 20, 2018
آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں، شہباز شریف کی اپنے ذاتی عملے سے بات چیت (فوٹو : فائل)

لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے کی اپنی ویڈیو سامنے آنے پر شہباز شریف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں۔


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں لندن میں ایک سڑک کو عام افراد کی طرح بھاگ کر پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں شہباز شریف کی دوڑ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی اور لوگوں نے اس میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کمنٹ کیے بعد ازاں شہباز شریف کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لندن کی ہارلے اسٹریٹ سے روانہ ہوئے اور انہوں نے گزشتہ روز سڑک پار کرنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ذاتی عملے نے کہا کہ پچھلی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔