سوئیڈش پلیئر کا جوتا منہ پر لگ جانے سے جرمن فٹبالر روڈی کا چہرہ لہولہان ہوگیا

چوٹ لگ جانے کے بعد جرمن فٹبالر کے منہ سے خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ بے سدھ ہوکر میدان میں گرپڑے۔


Sports Desk June 25, 2018
چوٹ لگ جانے کے بعد جرمن فٹبالر کے منہ سے خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ بے سدھ ہوکر میدان میں گرپڑے۔ فوٹو: اے ایف پی

سوئیڈن سے گذشتہ دن منعقدہ ورلڈکپ میچ کے دوران جرمن فٹبالر سباستین روڈی حریف پلیئر کا نوکیلا جوتا منہ پر لگ جانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔

گیند پر کنٹرول پانے کی جنگ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا ٹکراؤ خونی بن گیا، چوٹ لگ جانے کے بعد جرمن فٹبالر کے منہ سے خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ بے سدھ ہوکر میدان میں گرپڑے، جرمن طبی عملے نے فوری طور پر انھیں ضروری امداد دیکر میدان سے باہر پہنچایا۔

روڈی کو اس سنگین انجری کے بعد جنوبی کوریا کیخلاف بدھ کو شیڈول ٹیم کے آخری لیگ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، جرمن کوچ جوکیم لیو نے ان جی جگہ اولا ٹیووینن کو میدان میں اتارا، جرمن ٹیم نے یہ دلچسپ مقابلہ 2-1 سے جیت کر ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنے کا امکان روشن کرلیا۔

 

مقبول خبریں