پرمکو کا ای او بی آئی کے اثاثہ جات کا تخمینہ لگانے کافیصلہ

حسیب حنیف  منگل 21 اگست 2018
سیالکوٹ،حسن ابدال،کراچی،لاہورمیں اثاثہ جات کی ویلیوایشن،نجی فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ،حسن ابدال،کراچی،لاہورمیں اثاثہ جات کی ویلیوایشن،نجی فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے ملک بھر میں ای او بی آئی کے رہائشی اور کمرشل اثاثہ جات کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پرمکو)، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کا ذیلی ادارہ ہے، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے ملازمین کے اضافی فنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے پہلے نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کی جاتی تھی بعدا زاں سیونگ اسکیم کی طرف سے یہ سرمایہ کا ری ریئل اسٹیٹ کمپنی کی جانب شفٹ کر دی گئی جس کے لیے پاکستان ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل میںلایا گیا تھا۔ اس کمپنی کے تحت ریئل اسٹیٹ سیکٹر میںمختلف پروجیکٹ کیے گئے ہیں جبکہ پرمکو ملک بھر میں ای او بی آئی کی پراپرٹی کو بھی دیکھتا ہے۔

پاکستان ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ای او بی آئی کی سیالکوٹ، حسن ابدال، کراچی اور لاہور میں پراپرٹی کی تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لیے پاکستان ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی نجی ریئل اسٹیٹ پراپرٹی ویلیو ایٹر کی خدمات حاصل کر ے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔