ہاکی اوپن سیریز خطرے میں پڑ گئی بنگلہ دیش اور قازقستان کی بھی معذرت

افغان ٹیم بھی اپنی وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کی منتظر ہے۔


Sports Reporter September 08, 2018
افغان ٹیم بھی اپنی وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کی منتظر ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، مزید دو ٹیموں بنگلہ دیش اور قازقستان نے بھی شرکت سے معذرت کر لی۔

پی ایچ ایف کی ملک میں بین الاقوامی ہاکی بحالی کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، مزید دو غیرملکی ٹیموں کی جانب سے انکار کے بعد لاہور میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق قازقستان اور بنگلہ دیش نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے، قبل ازیں سری لنکا، اومان اور قطر کی ٹیمیں پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل چھٹی ٹیم افغانستان کو بھی اپنی وزارت داخلہ سے پاکستان آنے کے لیے سیکیورٹی کلئیرنس کا انتظار ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے سست روی کے باعث ٹیموں کے ویزا پراسیس کے لیے بھی بہت کم وقت رہ گیا ہے، معاملہ حل کرانے کیلیے پی ایچ ایف حکام نے ایشین ہاکی فیڈریشن اور ایف آ ئی ایچ اے سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ہاکی اوپن سیریز 26 سے 30 ستمبر تک ہونا ہے۔

مقبول خبریں