2018 چوہدری برادران کیلیے بہترین سیاسی سال 4 افراد اسمبلیوں میں پہنچے

چوہدری ظہور الٰہی خاندان کی نئی نسل نے کامیاب ہو کر پارلمینٹ میں قدم رکھا۔


Numainda Express October 15, 2018
چوہدری ظہور الٰہی خاندان کی نئی نسل نے کامیاب ہو کر پارلمینٹ میں قدم رکھا۔ فوٹو: فائل

ملکی سیاست میں چوہدری ظہور الٰہی خاندان واحد خاندان ہے جن کے 4 افراد منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

2018ء چوہدری برادران کی سیاست کیلیے بہترین سال ثابت ہوا۔ صوبائی اسمبلی کی 1جبکہ قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر چوہدری ظہور الٰہی خاندان کی نئی نسل نے کامیاب ہو کر پارلمینٹ میں قدم رکھا، گجرات کے حلقہ این اے 69کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نو منتخب ایم این اے چوہدری مونس الٰہی ملک کے نامور سیاستدان چوہدری ظہور الٰہی شہید کے پوتے، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018ء میں چوہدری پرویز الٰہی پی پی 30میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر اسپیکر پنجاب اسمبلی بنے جبکہ این اے 68گجرات ون سے چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری حسین الٰہی ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشن میں این اے 69گجرات ٹو سے چوہدری مونس الٰہی ، این اے 65چکوال سے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین بھی کامیاب ہوئے۔

مقبول خبریں