نک جونز نے پریانکا کے لیے خوابوں کا گھر خرید لیا

لاس اینجلس کے علاقے بیورلے ہلز میں خریدے گئے گھر کی مالیت 65 لاکھ امریکی ڈالرز ہے


ویب ڈیسک October 25, 2018
نک جونز نے یہ خوبصورت گھر پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل ہی خریدا تھا فوٹوفائل

امریکی گلوکار نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے خوبصورت اور پر آسائش گھر خرید لیا جس میں دونوں شادی کے بعد رہیں گے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پریانکا چوپڑا کے لیے امریکی ریاست لاس اینجلس کے خوبصورت علاقے بیورلے ہلز میں خوبصورت اور پُرآسائش محل نما گھر خریدا ہے۔



5 بیڈرومز پر مشتمل اس خوبصورت گھر میں ایک شاندار سوئمنگ پول بھی ہے، گھر کا کل رقبہ 4 ہزار 129 مربع فٹ ہے جب کہ اس مہنگے ترین گھر کی قیمت 65 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونز نے یہ خوبصورت گھر پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل ہی خریدا تھا اور اب وہ دونوں شادی کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔



واضح رہے کہ دپیکا رنویر اور کپل شرما کے بعد پریانکا چوپڑا اور نک جونز شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی بھارتی ریاست جودھ پور میں دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوگی اور تقریب میں 200 مہمانوں کو مدعو کیاجائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں