کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


ویب ڈیسک October 25, 2018
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ فوٹو: فائل

نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں پولیس افراد جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی جو بروری تھانے میں محرر تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں