پشاورمیں شدت پسندوں کی سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ 6 اہلکارشہید 5 دہشت گرد ہلاک

سرہ خاورہ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا۔


ویب ڈیسک June 20, 2013
سرہ خاورہ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا۔ فوٹو : فائل

بڈھ بیر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے6 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں سیکورٹی اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے، سرہ خاورہ کے قریب دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کر دیا، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی،15 منٹ تک تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مقبول خبریں