شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 6 نومبر 2018

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کرکے پیسے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بتایا ہے کہ متعدد شہریوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالے گئے، جس کے خلاف متعدد افراد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ہیکنگ کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے غائب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے ملک کے اسلامی بینک سے 80 کروڑ روپے چرالئے

اس سے چند روز قبل بینک اسلامی کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 80 کروڑ روپے کی رقم چوری ہوچکی ہے۔ ملک کے متعدد بینکوں نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو بھی معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔