- چیئرمین پی سی بی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- ’’اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا‘‘
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
- سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے
امریکا کی عافیہ صدیقی کے معاملے پر غور کی یقین دہانی
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے پاکستانی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر سے اٹھاتا رہتا ہے، امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے ساتھ ملاقات میں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا گیا، اور امریکی حکام نے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.
اس خبرکوبھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کا عمران خان کو خط
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوتی ہے، ملاقات کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے خاندان کو باخبر رکھنا ہے جب کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کوئی پیغام ہو تو وہ بھی ان کے خاندان تک پہنچایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میری سزا غیر قانونی ہے رہائی کے لیے عمران خان میری مدد کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔