سشمیتا سین کی 15 سال چھوٹے ماڈل سے شادی کی تیاری

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
ماڈل روہمن شاول نے باقاعدہ گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے اظہار محبت کیا ہے (فوٹو: فائل)

ماڈل روہمن شاول نے باقاعدہ گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے اظہار محبت کیا ہے (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 برس چھوٹے ماڈل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اُن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اُن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔

یہ پڑھیں: سشمیتا کا 15 سال چھوٹے ماڈل سے تعلقات کا اعتراف

یاد رہے کہ روہمن شاول سے قبل اداکارہ سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔