الاونسز کی عدم ادائیگی قومی ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر

ہاکی کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھی الاونسز بھی ادا نہیں کیے گئے


Muhammad Yousuf Anjum November 19, 2018
ہاکی کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھی الاونسز بھی ادا نہیں کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کھیلنے جانے والی قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی پر بھارت روانگی میں تاخیر کا امکان ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کی پہلے بدھ کو فلائٹ تھی تاہم اب ایک دو دن بعد قومی ٹیم بھارت کے سفر پر روانہ ہوپائے گی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے چیف کوچ توقیر ڈار، کوچ دانش کلیم اور عرفان جونیئر کو بھی ویزے جاری کردئیے، جمعے کو سترہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے ملے تھے۔ویزہ ایشو بروقت حل ہونے کے باوجود ابھی تک کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں۔

کیمپ میں ایک ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ہے جبکہ انٹرنیشنل میچز میں قومی کھلاڑیوں کو ڈیرھ سو ڈالرز ملتے ہیں، ہاکی کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھی الاونسز بھی ادا نہیں کیے گئے۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق گرانٹ کی درخواست ابھی تک اسپورٹس بورڈ کی ٹیبل سے آگے نہیں بڑھ سکی۔اس کے باوجود ہم کوشاں ہیں کہ جلد ان کھلاڑیوں کو تمام ادائیگیاں کردیں۔ صدر پی ایچ ایف نے جو کمٹ منٹ کررکھی ہے وہ ضرور پوری کریں گی۔

مقبول خبریں