وزیراعظم سے غیرملکی کمپنی کے وفد کی ملاقات 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 28, 2018
کمپنی کے وفد نے وزیراعظم کو سرمایہ کاری میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے غیرملکی مشروب کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی کے وفد میں ایشیا مڈل ایسٹ اورنارتھ امریکا کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ وفد نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ 5 سال میں 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پاکستان میں کریں گے۔


کمپنی کے وفد نے وزیراعظم کو سرمایہ کاری میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پروزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے اورسرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔

مقبول خبریں