ایمپریس مارکیٹ کراچی کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 4 دسمبر 2018
ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے۔ فوٹو : فائل

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ایمپریس مارکیٹ کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متاثرہ ہونے والے دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ سے متصل زمین پر پارک اور یادگاربنائی جائے گی، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف خالی کرائی گئی زمین کو فوری محفوظ کرنے کے لیے آہنی باڑ لگے گی، سندھ حکومت نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کے کچھ حصے پر کیبن شاپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کیبنز تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی ایمپریس مارکیٹ‌ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن

مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چھوٹے سائز کی کیبن شاپ کو خصوصی طور پر ڈیزائن کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔