تجاوزات آپریشن ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

تجاوزات کی آڑ میں 280 سے زائد جائز دکانیں بھی مسمار کردی گئیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 08, 2018
میئر کراچی و دیگر حکام اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مارکیٹ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کریں، درخواست۔ فوٹو : فائل

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایمپریس مارکیٹ کے اطراف گرائی گئی دکانوں کے مالکان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

کراچی میں تجاوزات سے متعلق آپریشن کے خلاف ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرادی۔ درخواست میں میئرکراچی، ایس بی سی اے، آئی جی سندھ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کا شمارکراچی کی بڑی مارکیٹوں میں ہوتا تھا، ایمپریس مارکیٹ میں ان کی دکانیں باقاعدہ الاٹ اورسرکاری کرائے پر تھیں، تجاوزات کی آڑ میں 280 سے زائد جائز دکانیں بھی مسمارکردی گئیں۔

درخواست میں ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین نے دکانیں دوبارہ تعمیرکرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی و دیگر حکام کی جانب سے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مارکیٹ دوبارہ تعمیرکرنے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں قائم ایمپریس مارکیٹ میں قائم غیرقانونی دکانوں کو مسمارکردیا تھا۔

مقبول خبریں