اسلام آباد ایئرپورٹ سے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دیر کے رہائشی عرفان نے ممنوعہ گولیاں بیگ میں چھپا رکھی تھیں


ویب ڈیسک December 11, 2018
مسافر کے ابتدائی بیان کے مطابق اسے ممنوعہ ادویات رشتہ دار نے دی تھیں فوٹوفائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

مقبول خبریں