آپریشن ردالفساد سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ایک دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 04, 2019
 بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

فورسز نے اسپن وام برکلے میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے پریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاوے اسپن وام برکلے میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

دوسری جانب بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایف سی بلوچستان نے بھی قلعہ سیف اللہ اورکاہان میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایم جی، دستی بم، میگزین مواصلاتی آلات اوربم بنانے سے متعلق لٹریچربرآمد کیا۔