بنگلہ دیش ویمنز باڈی بلڈنگ ایونٹ کرائے گا

فیڈریشن کے مطابق فروری میں فارمیٹ اور کیٹیگریز کو حتمی شکل دی جائے گی


Sports Desk January 05, 2019
بنگلہ دیش ویمنز باڈی بلڈنگ ایونٹ کرائے گا فوٹو : فائل

بنگلہ دیش نے رواں برس مئی میں ویمنز باڈی بلڈنگ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر غور شروع کردیا۔

فیڈریشن کے مطابق فروری میں فارمیٹ اور کیٹیگریز کو حتمی شکل دی جائے گی، اس کے بعد شرکا کیلیے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، فٹنس کو بہتر بنانے کی شوقین خواتین کے ساتھ7 سے 17 برس کے بچے بھی اس میں شریک ہوپائیں گے، حکام کے مطابق ایونٹ میں شرکا کیلیے مکمل لباس کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

 

مقبول خبریں