2022 ورلڈ کپ ٹیموں کی تعداد 32 سے48 کی جاسکتی ہے فیفا

موجودہ حالات میں قطر کیلیے اکیلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا مشکل ہوگا۔


Sports Desk January 06, 2019
موجودہ حالات میں قطر کیلیے اکیلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا مشکل ہوگا۔فوٹو: فائل

فیفا چیف گیانی انفانٹینو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر ممکن ہوا تو 2022 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد32 سے بڑھاکر48 کی جاسکتی ہے۔

فیفا چیف گیانی انفانٹینو نے کہا کہ دنیا کی بیشتر نیشنل سوکر فیڈریشنز میگا ایونٹ کو توسیع دینے کی حامی ہیں، قطر میں شیڈول ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ڈراز کا اعلان رواں برس مارچ میں کیا جانا ہے۔

فیفا چیف نے کہا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ 2022 ورلڈ کپ میں قطر کے ہمسایہ ممالک بھی میزبانی کرسکتے ہیں یا نہیں، انفانٹینو اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں قطر کیلیے اکیلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا مشکل ہوگا۔

مقبول خبریں