ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن بیٹنگ اظہرعلی بگ بیش معاہدے سے محروم

اب سکسرز کی جانب سے انگلینڈ کے ہی جیمز ونس کی خدمات لینے کیلیے کوشش ہورہی ہے


Sports Desk January 08, 2019
ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن بیٹنگاظہرعلی بگ بیش معاہدے سے محروم ۔ فوٹو/ایکسپریس

بگ بیش ٹیم سڈنی سکسرز نے جوئے ڈینلی کی جگہ پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا تھا۔

اس کا انکشاف ایک آسٹریلوی اخبار نے کیا،رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے جاری سیریز میں مایوس کن کھیل سے اظہرکا کیس کمزور ہوا، اب سکسرز کی جانب سے انگلینڈ کے ہی جیمز ونس کی خدمات لینے کیلیے کوشش ہورہی ہے، انھیں 1،2 روز میں جواب دینا ہوگا، اگر ان سے معاہدہ ہوگیا تو وہ اتوار کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کا جنوبی افریقہ سے تیسرا ٹیسٹ 15 جنوری کو ختم ہوگا، معاہدے کی صورت میں اظہر اسکے بعد ہی سڈنی کو جوائن کر سکتے تھے۔

مقبول خبریں