مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
برفانی تودا گرنے کے بعد امدادی اور شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ فوٹو : فائل

برفانی تودا گرنے کے بعد امدادی اور شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برفانی طوفان نے ایک ہی خاندان کے دو افراد کی جان لے لی جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برف کے ملبے تلے دبے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جن میں سے ایک لاش 12 سالہ لڑکی ہے جب کہ دیگر 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ اپنے گاؤں کوانا تریگم کی جانب جارہے تھے کہ اچانک برفانی طوفان کی زد میں آگئے اس دوران برفانی تودہ گرا جو اہل خانہ کو اپنے ہمراہ لے گیا۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آنے کے 5 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں 15 سے زائد افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔