ایکسیڈنٹ کیس سلمان خان 24جولائی کو عدالت طلب

الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی اداکار کودس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے


July 21, 2013
الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھارتی اداکار کودس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

ایکسیڈنٹ کیس میں بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کو عدالت میں 24جولائی کو پیش ہونے کا حکم سنادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ایکسیڈنٹ کیس میں سلمان خان پر نئے سرے سے کیس کی سماعت 24جولائی کو ہوگی سلمان خان پر لزام ثابت ہونے کی صورت میں دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے ستمبر 2002ء میں گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے کچھ لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہوگئے تھے۔



پہلے سلمان خان پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا گیا لیکن اب اسے غیر ارادی قتل قرار دیا جارہا ہے جمعہ کو اس کیس کی جب سماعت ہوئی تو سلمان خان بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل سلمان خان ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مقبول خبریں