چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی سہولت کار شارجہ سے گرفتار

ملزم کو حملے کے لیے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک January 29, 2019
ملزم کو حملے کے لیے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ٖڈی عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے وقت کراچی میں موجود تھا، اور اسے حملے کے لئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کی اور اس کے بیرون ملک بھی رابطے تھے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام

واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 نومبر کی صبح کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب قائم چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا جس میں قونصلیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت

دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو چین کے قونصل خانے سے متصل ویزا کاؤنٹر اور استقبالیہ پر ہلاک کردیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھارتی اسپتال میں زیر علاج