نلیگ اور پیپلزپارٹی جونکوں کی طرح 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہیں فواد چوہدری

جب تک ان جونکوں کوہٹا کرنہیں مسلیں گے تب تک دونہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک February 04, 2019
 حکومت اگرحج کوسبسڈی نہیں دے پا رہی تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جونکوں کی طرح 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہی ہیں۔


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اگر حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہی، گیس مہنگی کرنی پڑرہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں، جس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے۔ جب تک ان جونکوں کو ہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں بڑی خرابیاں تھیں لیکن گیس پر ایک روپیہ بھی قرض نہیں تھا لیکن جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اس ادارے پر157 ارب روپے کا قرضہ تھا۔