کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کےکارکنان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے  2 کارکنان جاں بحق ہوگئے، سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 27 سالہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں شفقت نامی شہری کو  فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے، ڈی جی رینجرز سے گزارش ہے کہ واقعے کا نوٹس لیں۔ کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے فائرنگ کے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔