پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہونگےبھارتی میڈیا

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی منصوبوں اوردیگرتنازعات پربھی گفتگو ہو گی


July 29, 2013
مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی منصوبوں اوردیگرتنازعات پربھی گفتگو ہو گی فوٹو: فائل

بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہوں گے۔

اتوار کو بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کاسلسلہ اس سال جنوری میں سیزفائرکی خلاف ورزیوں کے باعث تعطل کاشکار ہو گیاتھا،جسے اب اگست میں پھرسے شروع کیاجائے گا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی منصوبوں او ردیگر تنازعات پربھی بات چیت ہوگی،بھارت کے وولر بیراج پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،آبی منصوبوں کے حوالے سے پاک بھارت حکام کی ملاقات اس سال جنوری میں طے تھی جسے بھارت نے سیکریٹری پانی وبجلی کی ریٹائرمنٹ کاکہہ کرمارچ تک معطل کردیاتھا۔

مقبول خبریں