کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

پولیس کی بروقت کارروائی میں گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس


ویب ڈیسک February 26, 2019
گاڑی پر فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص بھی جاں بحق، اسپتال ذرائع فوٹوفائل

ضلع کچہری کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال کے عملے نے مزید ایک زخمی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں