آزاد کشمیرمیں پاک فوج زندہ باد کے نعرے سیکڑوں افراد کا بارڈرکی طرف مارچ

بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارڈر کی طرف مارچ کیا


ویب ڈیسک February 27, 2019
بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارڈر کی طرف مارچ کیا

پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دینے پر آزادکشمیرپاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارت کو کرارا جواب دینے پر آزاد کشمیرپاک فوج زندہ باد نعروں سے گونج اٹھا جب کہ ضلع بھمبرمیں سیکڑوں افراد نے یو این او آفس کا گھیراؤ کیا اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارڈر کی طرف مارچ کیا۔

دوسری جانب بارڈرکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرضلع بھمبرکے تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ 2 بھارتی پائلٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں