العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا


ویب ڈیسک March 13, 2019
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ نوازشریف کی درخواست پرسماعت کرے گا۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت 19 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت 19مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کیلیے جلد سماعت کی درخواست کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ درخواست باری آنے پر سنی جائے گی۔ جب کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد