- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ابھی تمغہ امتیاز کے تنازع سے باہر نکلی نہیں تھیں کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئیں۔
اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنےو الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکرآپ کو شرم آنی چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
تاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔ عامر لیاقت نے مہوش حیات کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں لہٰذا مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہیے۔ بہت شرم کی بات ہے۔
واضح رہے کہ مہوش حیات پر تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم پوری شوبز انڈسٹری مہوش حیات کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کررہی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔