اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلورکے بیٹے دانیال بلور پارٹی سے مستعفی

عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتا ہوں، دانیال بلور


ویب ڈیسک April 09, 2019
پارٹی قیادت مجھے انٹرا پارٹی الیکشن سے روک رہی ہے، دانیال بلور: فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلورکے بیٹے دانیال بلورپارٹی سے مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارٹی قیادت کوبھجوائے گئے استعفے میں دانیال بلور نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی نے جمہوری اندازمیں الیکشن کا دعویٰ کیا لیکن قیادت مجھے انٹرا پارٹی الیکشن سے روک رہی ہے، میرے خلاف امیدوارکھڑا کیا گیا حالانکہ بیشتر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

دانیال کا کہنا تھا کہ میں نے جمہوری طورپرمقابلہ کیلئے کمرکس لی لیکن دستبردارہونے کا حکم ملا، لہٰذا بے شمارقربانیوں کے باوجود ایسے رویہ نے استعفیٰ پرمجبورکیا، اس لئے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتا ہوں۔

واضح رہے کہ دانیال بلورنے اپنے والد کی جگہ پارٹی میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔