عمران طاہر نے منفرد انداز میں خوشیاں منانے کی وجہ بتا دی

وہ وکٹ لینے کے بعد بائونڈری کی جانب دوڑتے اور پھر شیر کی طرح دھاڑتے ہیں۔


Sports Desk April 17, 2019
وہ وکٹ لینے کے بعد بائونڈری کی جانب دوڑتے اور پھر شیر کی طرح دھاڑتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے منفرد انداز میں خوشیاں منانے کی وجہ بتا دی، وہ وکٹ لینے کے بعد بائونڈری کی جانب دوڑتے اور پھر شیر کی طرح دھاڑتے ہیں۔

عمران طاہر وکٹ لینے کے بعد خوشیاں مناتے ہوئے بائونڈری کی جانب دوڑتے اور پھر شیر کی طرح دھاڑتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب میری بیوی اور بیٹا اسٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں تو میں ان کی جانب رخ کرکے بتاتا ہوں کہ میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں، ویسے میرا مقصد شائقین کو بھی لطف اندوز کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران طاہر ان دنوں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے عمدہ پرفارم کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں