شریف فیملی کے خلاف 3 ارب کی منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرلیے، نیب

ویب ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2019
مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق کے نام پر بھی غیر ملکی کرنسی منتقل ہوتی رہی، نیب۔ فوٹو : فائل

مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق کے نام پر بھی غیر ملکی کرنسی منتقل ہوتی رہی، نیب۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک شریف فیملی کے متعلق 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے رمضان شوگر مل کے مینجر اور شریف فیملی کے فرنٹ مین محمد مشتاق عرف چینی کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے، اور ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجوادیا گیا

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی منتقلی کے دستاویزی ثبوت اور ہانگ گانگ میں قائم گرین لینڈ، دوبئی میں براسل، ایم پی ٹریڈنگ اور الودی کمپنی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، جب کہ سوفٹ میسجز، آر فارمز، اور بینکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار

رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کو ٹیلی گراف کے ذریعے ایک لاکھ سے 2 لاکھ 50 ہزار امریکن ڈالر منتقل ہوئے، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وقار ٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنا رکھی ہے جو شریف فیملی کے ذاتی ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملازم کی کمپنی وقار ٹریڈنگ میں بھاری رقوم بزریعہ کراس چیک جمع ہوتے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق کے نام پر بھی غیر ملکی کرنسی منتقل ہوتی رہی ہے جب کہ نیب نے اب تک شریف فیملی کے متعلق 3ارب روپے کی  منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔